سوائن فلو پرمرکز کی نظر

نئی دہلی۔یکم فبروری( سیاست ڈاٹ کام) مرکزنے آج کہا ہے کہ وہ بعض ریاستوں میں سوائن فلو کے بڑھتے واقعات پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں ‘ تاہم موجودہ صورتحال کو موسمی قرار دیا ۔ مرکزی وزیر صحت جے پی ندا نے کہا کہ وہ متاثرہ ریاستوں کے چیف منسٹرس اور وزرائے صحت سے ربط برقرار رکھے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے سوائن فلو کے پھیلاؤ کو موسمی صورتحال کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے اس سے نمٹنے کیلئے ممکنہ مدد کا تیقن دیا ۔ مرکزی وزیر صحت نے اپنی ٹیم تلنگانہ اور راجستھان کو روانہ کی تھی تاکہ سوائن فلو سے پیدا شدہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے ۔ اس کے علاوہ مرکز ادویات کی فراہمی اور طبی معائنوںکو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ رہنمائی بھی کررہا ہے ۔