سوائن فلو سے 78 افراد متاثر

حیدرآباد 22 ستمبر (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں سوائن فلو کے آج مزید 4 نئے کیسیس کی نشاندہی ہوئی۔ اس کے ساتھ ہی یکم اگسٹ سے تاحال اِس وباء سے متاثر ہونے والوں کی تعداد78  تک پہونچ گئی ہے۔ اِس مدت کے دوران سوائن فلو سے 3 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یکم اگسٹ تا 21 ستمبر 527 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 78 مریض اِس وباء سے متاثر پائے گئے۔