سوائن فلو سے ہلاکتیں 2 ہزار سے زیادہ ہوگئیں

نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے ہونے والی اموات ملک گیر سطح پر 2 ہزار سے زیادہ ہوچکی ہیں۔ مزید17 افراد آج ملک کے مختلف علاقوں میں اِس متعدی مرض سے فوت ہوگئے۔ مرکزی وزارت صحت نے کہاکہ کل تک 2011 افراد سوائن فلو کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں۔ وہ کئی ارکان کے سوالات کا راجیہ سبھا میں مشترکہ جواب دے رہے تھے۔ اُنھوں نے کہاکہ سب سے زیادہ اموات بدترین متاثرہ ریاست گجرات میں جنوری سے اب تک 474 ہوچکی ہے۔ جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 6468 ہے۔