نئی دہلی ۔ 21 ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : سوائن فلو پر ہنوز قابو نہ پایا جاسکا اور ملک بھر میں آج اس وبائی مرض سے 31 افراد فوت ہوگئے جب کہ متاثرین کی مجموعی تعداد تقریبا 13 ہزار ہوگئی ہے ۔ وزارت صحت نے آج کہا کہ ادویات کی کوئی قلت نہیں اور ہاسپٹلس اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں ۔ سوائن فلو سے متاثرہ افراد کی تعداد 12,963 رہی اور 20 فروری تک جملہ 774 افراد فوت ہوئے ہیں ۔۔