حیدرآباد /6 فروری ( پی ٹی آئی ) ریاستی حکومت نے کہا کہ سوائن فلو سے تلنگانہ میں مزید 2 افراد فوت ہوئے ۔ ان کی موت کے ساتھ ہی اس سال H1N1 وائرس سے فوت ہونے والے افراد کی تعداد 41 ہوگئی ہے ۔ یکم جنوری سے 5 فروری تک 2212 نمونے حاصل کئے گئے ۔ ان میں سے 738 کو پازیٹیو قرار دیا اور انہیں گھر جانے دیا گیا ۔ سوائن فلو سے نمٹنے کیلئے ریاست کے تمام سرکاری دواخانوں میں خاطر خواہ ادویات کا ذخیرہ رکھا گیا ہے ۔