سوائن فلو سے مزید دو فوت، 41 متاثر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ میں سوائن فلو سے آج مزید دو افراد فوت ہوگئے جس کے ساتھ ہی اس وباء سے فوت ہونے والوں کی مجموعی تعداد 65 تک پہنچ گئی۔ ریاست میں اس وباء کے پھیلاؤ میں کوئی کمی ہوتی نظر نہیں آرہی ہے اور گزشتہ روز مزید 41 افراد اس وباء سے متاثر پائے گئے ۔ محکمہ صحت کے عہدیداروں نے کہا کہ پیر کو 106 نمونوں کے معائنے کئے گئے تھے جن میں 41 مثبت پائے گئے ۔ حکام نے عوام کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس وباء سے بچنے کیلئے احتیاطی اقدامات کریں۔ نزلہ، زکام ، کھانسی اور اعضاء شکنی جیسی علامات محسوس ہونے پر قریبی دواخانوں سے رجوع ہوں۔