سوائن فلو سے متاثر شیرخوار لڑکی فوت

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ میں سوائن فلو سے متاثرہ ایک 10 ماہ کی لڑکی کی موت کے بعد اس بیماری سے مرنے والوں کی تعداد 5 تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بی بی نگر ضلع یادادری کی شیر خوار لڑکی کا جمعہ کے دن گاندھی ہاسپٹل میں انتقال ہوگیا جب کہ سوائن فلو سے متاثر 4 خواتین بھی فوت ہوگئی تھیں ۔ اگرچیکہ 32 سالہ شخص ہاسپٹل میں علاج کے دوران سوائن فلو سے فوت ہوگیا تھا لیکن سرکاری حکام نے اس کی موت کے لیے دوسری وجہ قرار دیا ہے۔