سوائن فلو سے فوت ہونے والوں کی تعداد 73 ہوگئی

حیدرآباد ۔ 17 مارچ (این ایس ایس) تلنگانہ میں رواں سال کے دوران سوائن فلو سے فوت ہونے کی تعداد 73 تک پہنچ گئی ہے اور 2,075 مریضوں کے معائنے مثبت پائے گئے ہیں۔ سوائن فلو (H1N1) وائرس پر جاری کردہ ایک سرکاری بلٹن میں محکمہ صحت و طبابت اور خاندانی بہبود کے پرنسپال سکریٹری نے کہا کہ اس سال یکم ؍ جنوری تا 16 مارچ تلنگانہ میں تقریباً 6.415 نمونوں کے معائنے کئے گئے جن کے منجملہ 2,075 مثبت یعنی سوائن فلو سے متاثر پائے گئے۔ سوائن فلو اور اس متعلقہ امراض کے سبب تاحال 73 افراد فوت ہوچکے ہیں۔