نئی دہلی ۔ 3 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سوائن فلو سے 43 مزید افراد فوت ہوگئے۔ اس طرح ملک گیر سطح پر سوائن فلو سے فوت ہونے والوں کی جملہ تعداد 1158 ہوگئی ۔ گجرات اور راجستھان سوائن فلو اموات کے اعتبار سے سرفہرست ہیں، جہاں تقریباً 10 ہزار افراد سوائن فلو کی وجہ سے ملازمتوں سے غیرحاضر ہیں۔ متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 2 مارچ تک 21 ہزار 412 ہوگئی ہے۔ گجرات میں 283 اموات اور 4766 متاثر ہیں۔