اسٹاک ہوم 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)یورپی ملک سوئیڈن کے مغربی علاقے میں واقع ایک ریسٹورنٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک اور 15زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 4افراد کی حالت تشویشناک ہے، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے۔ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کا تعلق دہشت گردی نہیں بلکہ گینگ وار سے ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت ریسٹورنٹ میں جرائم پیشہ گینگ کے ارکان کے ساتھ بے گناہ لوگ بھی موجود تھے، حملہ آور ایک سے زیادہ تھے جن کے پاس جدید اور خودکار ہتھیار موجود تھے۔ واقعہ جرائم پیشہ گروہوں کی ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ دو مسلح افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔