برن۔21جون ( سیاست ڈاٹ کام ) پہلی بار بڑے پیمانے پر اعتراف کرتے ہوئے سوئیٹزرلینڈ نے کہا کہ وہ رقم کی غیر قانونی منتقلی کیلئے پُرکشش ترین مقام ہے ۔تاہم کہا کہ حکومت کو غیرقانونی منتقلی اور دہشت گردوں کو مالیہ کی فراہمی کے انسداد کیلئے اپنے نظام میں تبدیلیاں کرنی ہوں گی اور اسے مستحکم بنانا ہوگا ۔ ان ممالک کے نام جہاں سے غیرقانونی طور پر رقمیں منتقل کی جاتی ہیں ظاہر کئے بغیر حکومت سوئٹزرلینڈ نے کہا کہ سوئس بینکیں انفرادی طور پر ٹیکس سے بچنے کی کوششوں کا مقابلہ کرتی ہیں ۔