جنیوا۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کئی افراد ہلاک ہوگئے جب کہ ایک چھوٹے سے قصبہ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس نے 5 نعشیں برآمد کی ہیں جو ایک رہائشی عمارت سے دستیاب ہوئیں ۔ فائرنگ کا یہ واقعہ دیہات ورنگ لنگن میں کل رات پیش آیا ۔ اس قصبہ میں چار ہزار جرمنی زبان بولنے والے افراد کی آبادی ہیں اور یہ جیورچ سے تیس کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع ہے ۔ بندوق بردار بھی مہلوکین میں شامل ہیں ۔ چند افراد جو ہلاک ہوئے اسے جاننے والے بھی تھے ۔ مبینہ طور پر اس واقعہ کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ ایک گھریلو تنازعہ کا نتیجہ ہے ۔
جنگ عظیم کے شہیدوں کوپوٹن اور مرکل کاخراج عقیدت
ماسکو۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کا) صدر روس ولادمیرپوٹن اور جرمن چانسلر انجیلا مرکل آج دوسری جنگ عظیم میں ہلاک ہونے والے سوویت فوجیوں کی یادگار پر پہنچ کر انہیں خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ جب کہ روس کی فوجی پریڈ منعقد کی جائے گی ۔ روس نے کل جنگ عظیم میں نازی جرمنی پر فتح کی 70ویں سالگرہ شان و شوکت کے ساتھ منائی ہے ۔ انجیلامرکل فوجی کی یادگار پر پھول بھی چڑھائیں گی۔