ژیورچ۔22جون ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان سوئٹزرلینڈ کے بینکوں میں بیرون ملک جمع رقم کے اعتبار سے فہرست میں 58ویں مقام پر پہنچ گیا جب کہ برطانیہ سرفہرست ہے۔ سوئز بینکوں میں دنیا بھر کی جملہ جمع رقم ایک کھرب 60ارب امریکی ڈالر ہے۔ برطانیہ جملہ رقم کا 20فیصد جمع کرتے ہوئے سرفہرست ہے۔ اس کے بعد امریکہ ‘ ویسٹ انڈیز ‘ جرمنی وغیرہ سرفہرست پانچ ممالک میں شامل ہے ۔ ہندوستان 58ویں مقام پر ہے ۔ چین ہندوستان سے آگے ہے ‘ حالانکہ وہ چار مقامات نیچے اتر کر 30ویں مقام پر آگیا ہے ۔ دیگر ابھرتی ہوئی معیشتیں برازیل ‘ روس اور جنوبی افریقہ بھی ہندوستان سے آگے ہیں ۔ ہندوستان کے نیچے کے مقامات پر فلپائن‘ قازقستان ‘ بحرین ‘ ایران ‘ پاکستان ‘ ماریشیس ‘ بنگلہ دیش ‘ فلسطین ‘ بارباڈوس ‘ میکاؤ‘ عراق ‘ برونی اور زمبابوے ہیں۔