سوئٹزرلینڈ میں گزشتہ روز منعقدہ ایک ریفرنڈم کے ابتدائی نتائج کے مطابق سوئس عوام نے ’تحفظ ماحول‘ کے نام پر تارکین وطن کی حد مقرر کرنے کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ پچانوے فیصد ووٹروں میں سے 78.4 نے ’ایکو پوپ‘ نامی اس اسکیم کو مسترد کر دیا، جس کے تحت تارکین وطن کی تعداد میں کمی متعارف کرائی جانا تھی۔ ووٹروں نے ملک میں مقیم امیر غیر ملکیوں پر عائد خصوصی ٹیکسوں میں وقفوں کو ختم کرنے کو بھی مسترد کر دیا جبکہ مرکزی بینک کے لیے سونے کے ذخائر میں لازمی طور پر اضافے کو بھی رد کیا گیا۔ سوئٹزرلینڈ کی مجموعی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ تارکین وطن پر مشتمل ہے۔