سنی دیول کے چاہنے والوں کے لئے یہ خوشخبری ہے کہ ان کی کافی عرصہ سے بنکر ریلیز کے لئے تیار فلم بھیاجی سوپر ہٹ کی ریلیز ’’تاریخ آخر کار فائنل کردی گئی ہے یہ فلم اب 19 اکتوبر کو ریلیز کردی جائے گی۔ اس سے قبل اسے 14 ستمبر کو ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا اس فلم کے لئے میکرز نے ایک نئے پوسٹر کی ریلیز عمل میں لائی ہے۔ سنی دیول نے اس فلم میں ڈبل رول کیا ہے جو ان کے 34 سالہ فلمی کیریئر میں پہلا اتفاق ہے ۔ فلم کے ان دو کرداروں میں سے ان کا ایک کردار گینگسٹر کا ہوگا۔ دوسرے میں وہ ایک مووی ایکٹر کے طور پر دکھائے جائیں گے۔ ڈائرکٹر نیرج پاٹھک کے مطابق یہ ایک تفریح سے بھرپور کامیڈی فلم ہوگی۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں پریتی زنٹا، ارشد وارثی، شریاس تلپڈے، امیشا پٹیل، پنکج ترپاٹھی، سنجے مشرا اور مکل دیو شامل ہے۔ فلم کو چراغ مہندر دھریوال نے پروڈیوس کیا ہے۔