90 کے دہے کی اکشے کمار کی ایکشن فلموں کے جوڑی دار سنیل شیٹی کے بیٹے آہان شیٹی بھی اب فلموں میں داخلہ لینے والے ہیں۔ آہان کو لے کر فلم کا پروڈکشن ساجد نڈیاڈوالا کریں گے۔ ساجد نڈیاڈوالا نے ہی جیکی شراف کے بیٹے ٹائیگر شراف کو فلموں میں پہلا موقع دیا ۔ آہان کی یہ فلم تلگو کی ہٹ ’’آرایکس 100‘‘ کا ہندی ری میک ہوگی۔ یہ صرف دیڑھ کروڑ کے بجٹ سے بنائی گئی فلم تھی جس نے باکس آفس پر 31 کروڑ کا بزنس کیا تھا جسے اجئے بھوپتی نے لکھا اور ڈائرکٹ کیا تھا۔ ساجد نڈیاڈ والا اسی فلم کے ری میک سے آہان کو لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ ساجد نڈیاڈوالا کے بینر نڈیاڈوالا گرانڈسنس انٹرٹینمنٹ کی دوسری فلم ’’وقت ہمارا ہے‘‘ کے ہیرو آہان کے پتا سنیل شیٹی ہی تھے۔ بہرحال آہان کو لانچ کرتی فلم کے ڈائرکشن کی ذمہ داری ملن لتھاریہ کو سونپی جاسکتی ہے۔