نئی دہلی۔ 5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سنیل جوشی قتل کیس جس کے لئے قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) جس نے چار ماہ کی مہلت طلب کی تھی، دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس کا اہم رابطہ تمام ہندو دائیں بازو دہشت گرد کیسوں سے ہے۔ اس کیس کو مدھیہ پردیش منتقل کیا جاتا ہے۔ سی بی آئی نے اس کیس کی دہشت گرد زاویہ سے تحقیقات کرکے ثبوت اکٹھے کئے ہیں۔ آر ایس ایس پرچارک جوشی میں کے خلاف این آئی اے نے چارج شیٹ داخل کی ہے اور 2007ء کے لئے سمجھوتہ ایکسپریس ٹرین دھماکہ میں اس کے ملوث ہونے کا پتہ ہے۔ اس کو 27 ڈسمبر 2007ء جو اس وقت گولی مارکر ہلاک کیا گیا جب وہ مدھیہ پردیش کے ٹاؤن کے ٹھکانے سے باہر آیا تھا۔