سنیتا لکشما ریڈی صدر میدک ڈسٹرکٹ کانگریس کمیٹی مقرر

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس ) : سابق وزیر سنیتا لکشما ریڈی کو آج میدک ڈسٹرکٹ کانگریس صدر مقرر کیا گیا ۔ صدر تلنگانہ کانگریس کمیٹی پنالہ لکشمیا نے آج انہیں یہاں گاندھی بھون میں صدر میدک ڈی سی سی مقرر کئے جانے کا مکتوب حوالہ کیا اس موقع پر سابق ڈپٹی چیف منسٹر ڈی راج نرسمہا اور سابق وزیر جے گیتا ریڈی بھی موجود تھے جو اسی ضلع سے تعلق رکھتے ہیں ۔۔