سنہرے اقوال

٭ بیمار کی عیادت نہ صرف فرض بلکہ بڑی نیکی ہے ۔
٭ کوشش اور ہمت سے بڑے سے بڑے کام کئے جاسکتے ہیں
٭ جھوٹ بولنے والا شخص اپنی قبر خود کھودتا ہے ۔
٭ کسی کی مدد کرکے احسان جتانا کم ظرفی ہے ۔
٭ انتقام کی قدرت رکھتے ہوئے غصے کو پاجنا افضل ترین نیکی ہے ۔
٭ مصیبت میں آرام کی تلاش ، مصیبت کو ترقی دیتی ہے ۔
٭ نظر اس وقت تک پاک ہے جب تک اٹھائی نہ جائے ۔
٭ دوست نما دشمن ، سب سے زیادہ خطرناک ہوتا ہے ۔
٭ انسان اپنی توہین معاف کرسکتا ہے لیکن بھول نہیں سکتا ۔
٭ اعتماد وہ شیشہ ہے جو ایک بار ٹوٹ جائے تو دوبارہ نہیں جڑتا ۔
٭ انسان کو چہروں سے نہیں دلوں سے پہچانا جاتا ہے ۔
٭ کسی پر بھی کیچڑ اچھالنے کی کوشش نہ کرو ، تمہارا نشانہ غلط ہویا صحیح مگر ہاتھ ضرور گندے ہوں گے ۔
٭ جس صبر میں جبر ہو ، اس کا اجر نہیں ملتا ۔
٭ سچ بتا دینے سے ذہنی خلفشار سے نجات مل جاتی ہے ۔
٭ غم کتنا ہی سنگین ہو ، نیند سے پہلے تک ہوتا ہے ۔
٭ کسی سے مشورہ لینا برا نہیں مگر کسی کے مشورے پر سوچے سمجھے بغیر عمل کرنا برا ہے ۔
٭ تمام کامیابیوں کا راز صبر میں ہے ۔