٭ ہمیشہ سچ بولو تاکہ تمہیں قسم کھانے کی ضرورت نہ پڑے ۔
٭ زیادہ گفتگو سوچ و فکر کو مردہ کر دیتی ہے ۔
٭ انسان زبان کے پردے میں چھپا ہے۔
٭سب سے بہترین لقمہ وہ ہے جو اپنی محنت سے حاصل کیا جائے ۔
٭مشکلات میں گھبرانا نہیں چاہئے ستارے ہمیشہ اندھیرے میں ہی چمکتے ہیں ۔
٭ خدا کی رحمت سے ہرگز ناامید نہیں ہونا چاہئے چاہے حالات کیسے ہی ناسازگار کیوں نہ ہوں۔
٭رشتے خون کے نہیں احساس کے ہوتے ہیں اگر احساس ہو تو اجنبی بھی اپنے ہو جاتے ہیں اگر احساس ہو تو اپنے بھی اجنبی ہو جاتے ہیں۔
٭ ہر چیز اپنے وقت پر اچھی لگتی ہے ۔
٭نیکی کمانے کا صحیح وقت جوانی ہے ۔
٭پست ارادے کامیابی میں رکاوٹ بنتے ہیں۔
٭خامیوں کا احساس کامیابی کی کنجی ہے۔
٭ جھوٹ بول کر جیت جانے سے سچ بول کر ہار جانا بہتر ہے ۔
٭ کمزور انسان موقعوں کی تلاش میں رہتے ہیں باہمت انسان خود مواقع پیدا کرتے ہیں۔