سنہری باتیں

٭ وہ لوگ بہتر نہیں جو آخرت کے لئے دنیا کو چھوڑ دیتے ہیں بہتر تو وہ ہے جو دنیا اور آخرت دونوں کو حاصل کرتے ہیں۔
٭ دنیا میں ان ہی لوگوں کی عزت ہوتی ہے جنھوں نے اپنے استاد کا احترام کیا۔
٭ زندگی ایک ہیرا ہے جسے تراشنا انسان کا کام ہے۔
٭ بدبخت ہے وہ شخص جو مرجائے مگر اس کا گناہ نہ مرے یعنی وہ ایسا بُرا کام کرجائے جو اس کے مرنے پر بھی جاری رہے۔
٭ خداجب کسی بدبخت کو دُکھ دینا چاہے تو وہ بدقسمت ناشکری کا راستہ اختیار کرلیتا ہے۔
٭ انسان کو چار چیزیں بلند کرتی ہیں علم، حلم، کرم اور خوش کلامی۔
٭ موت صرف ایک بار ملتی ہے اس لئے عزت کی موت ملنے کی دعا کرنی چاہئے اور بہادر ہمیشہ عزت اور وقار کی موت ہی مرتے ہیں۔
٭ گناہ تمہیں اتنا نقصان نہیں پہنچاتا جتنا مسلمان بھائی کو ذلیل اور بے عزت کرنا۔
٭ بلند حوصلہ انسان کے ہاتھ میں آکر مٹی بھی سونا بن جاتی ہے۔