روہت شیٹی کے ڈائرکشن میں بننے جارہی فلم سنگھم 2 کی تشہیر کا ابھی سے ہی آغاز ہوچکا ہے ابتدائی طور پر اس فلم میں ہیروئنوں کو رکھنے اور نکال دیئے جانے کی خبریں آرہی تھیں لیکن اب یہ خبر اور بھی چونکا دینے والی ہے کہ اس فلم میں جہاں امول گپتے ویلن کا رول کررہے ہیں وہیں روہت نے اس میں بالی ووڈ کے ٹاپ کیریکٹر ایکٹر انوپم کھیر کا بھی اضافہ کردیا ہے اس طرح اجئے دیوگن اور انوپم کھیر فلم ’’ میں ایسا ہی ہوں ‘‘ کے 8 سال بعد ایک ساتھ اسکرین شیر کرتے نظر آئینگے یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ اجئے دیوگن کو انڈسٹری میں آئے ہوئے تقریباً 20 سال ہوچکے ہیں اور انوپم کھیر تقریباً 30 سالوں سے اس انڈسٹری میں کام کررہے ہیں اس کے باوجود یہ دونوں کی دوسری فلم ہوگی ۔
11 اپریل کو امیتابھ بچن اور رجنی کانت کا ٹکراؤ
ایروز انٹرنیشنل اور میڈیاون گلوبل انٹرٹینمنٹ کے بینر پر بنی ساوتھ سوپر اسٹار رجنی کانت کی میگا بجٹ فلم کو چے دایان 11 اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے جسے رجنی کانت کی دختر سوندریا رجنی کانت اشون نے ڈائرکٹ کیا ہے اس فلم میں رجنی کانت نے ڈبل رول نبھایا ہے اسی تاریخ یعنی 11 اپریل کو ہی بالی ووڈ سوپر اسٹار امیتابھ بچن کی فلم ’’ بھوت ناتھ ریٹرنس ‘‘ کی ریلیز کا بھی اعلان کیا گیا ہے یہ فلم بھوت ناتھ کا سیکوئیل ہوگی اب دیکھنا یہ ہے کہ دو سوپر اسٹارس کا ٹکراؤ باکس آفس پر کیا نتیجہ دیتا ہے ۔