سنگا پور کے سابق صدر کو تلنگانہ اسمبلی کا خراج عقیدت

حیدرآباد 23 مارچ ( آئی این این ) تلنگانہ قانون ساز اسمبلی نے جدید سنگا پور کے بانی اور پہلے صدر لی کوآن کے انتقال پر تعزیت کرتے ہوئے زبردست خراج عقیدت ادا کیا ہے ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راو نے ایوان میں قرار داد پیش کرتے ہوئے لی کوآن کو ایک صاحب بصیرت اور دو اندیش مدبر قرار دیا جنہو ںنے ایک جدید سنگا پور کی بنیاد رکھا تھا ۔ کے سی آر نے تلنگانہ عوام کی طرف سے سنگا پور کے عوام اور آنجہانی قائد کے ارکان خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا۔