سنگاپور۔ 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور میں ایک عالیشان ہوٹل میں لگی آگ کے بعد وہاں موجود 500 افراد کا تخلیہ کروایا گیا۔ اب تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ٹیلی ویژن فوٹیج میں ہوٹل کی عمارت سے کثیف دھواں نکلتا ہوا دکھایا گیا ہے۔ ارچرڈ روڈ شاپنگ ڈسٹرکٹ کے قریب واقع گرانڈ حیات ہوٹل میں یہ سانحہ رونما ہوا۔ دوسری طرف سنگاپور سیول ڈیفنس فورس (SCDF) کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔ آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ جاریہ سال سنگاپور کی عالیشان ہوٹل میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے جب 14 فروری کو کارلٹن ہوٹل میں آگ لگ گئی تھی اور اس وقت ہوٹل سے تقریباً ایک ہزار افراد کا تخلیہ کروایا گیا تھا۔