برادری کی تقریب کے انعقاد کیلئے وزیراعظم ہند نریندر مودی کا اقدام
سنگارپور۔22نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگاپور میں مقیم ہندوستانیوں سے ہندوستانی برادری کی تقریب کے انعقاد کے سلسلہ میں وزیراعظم ہندوستان نریندر مودی نے آج رائے طلب کی ہے ۔ وہ سنگاپور کا عنقریب دورہ کرنے والے ہیں جس میں وہ بندرگاہوں ‘ شہریان اور مہارتوں کی ترقی میں تعاون پر توجہ مرکوز کریں گے ۔ مودی 23اور 24نومبر کو سنگاپور کا دورہ کریں گے جس میں وہ ہندوستانی برادری کی ایک تقریب سے اپنے دورہ کے دوسرے دن خطاب کریں گے ۔ ان کی دیگر مصروفیات میںاعلیٰ سطحی سنگاپوری قائدین سے ملاقاتیں اور تاجر برادری کے ارکان سے ملاقاتیں شامل ہیں ۔ ایک شخصی مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی برادری کی تقریب کے بارے میں مودی نے سوال کیا ہے کہ وہ انہیں اس پروگرام کے بارے میں معلومات فراہم کرے جس میں خاص طور پر تیارکردہ موبائیل آلوں کے بارے میں معلومات بھی شامل ہوگی ۔
انہوں نے کہا کہ وہ شخصی طور پر بعض ہندوستانی برادری کے ارکان سے ملاقات کر کے اُن سے معلومات حاصل کریں گے ۔ نریندر مودی نے مزید کہاکہ ان کا دورہ ایک خاص موقع پر ہورہا ہے جب کہ ہند ۔ سنگاپور روابط کی 50ویں سالگرہ منائی جارہی ہے ۔ سنگاپور ہندوستان میں سرمایہ کاری کرنے والا ایک بڑا ملک ہے ۔ کئی ہندوستانی کمپنیاں سنگاپور میں کاروبار کررہی ہے ۔ سنگاپور کی کامیابی یقیناً نمایاں کامیابی ہے ۔ ان کے کارنامے شہری ترقیات ‘ شہری ٹرانسپورٹ ‘ کچرے کا انتظام ‘ بندرگاہوں کی ترقی اور مہارت کی تبدیلیوں کو کافی شہرت حاصل ہے ۔ مودی نے کہا کہ ان کے دورہ سنگاپور کا مرکز توجہ یہی کلیدی شعبے ہوں گے جن میں ہندوستان اور سنگاپور تعاون کرسکتے ہیں ۔ ہندوستانی برادری کو توقع ہے کہ دفاعی شراکت داری کے معاہدہ کو اس دورہ کے موقع پر قطعیت دی جائے گی ۔ دونوں ممالک توقع ہے کہ دفاعی تعاون میں اضافہ کے معاہدہ پر بھی دستخط کریں گے ۔ دیگر شعبے جن میں معاہدے ممکن ہے سائبر سیکیورٹی ‘ تہذیب وثقافت اور شہری انتظامیہ کی تربیت وغیرہ شامل ہیں ۔ سنگاپور میں تقریباً ساڑھے تین لاکھ ہندوستانی نژاد شہری ہیں‘ جب کہ جملہ آباد 35لاکھ ہے ۔ باہمی تجارت سنگاپور کی کمپنیوں سے 17ارب امریکی ڈالر مالیتی ہے ۔ ہندوستان 1990ء کی دہائی کے اوائل سے ہی تمام تجارتی شعبوں بشمول حسصص کے بازاروں میں سرگرم ہے ۔ سنگاپور ہندوستان میں راست غیر ملکی سرمایہ کاری دوسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔