سنگاپور۔ یکم؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سنگاپور میں تحقیقاتی کام کے لئے ایک ’لافٹر یوگا‘ یونیورسٹی کا قیام ممکن ہے۔ ہنسی پر مبنی ورزش کے بانی مدن کٹاریا نے کہا کہ 12 بین الاقوامی یونیورسٹیاں لافٹر یوگا کے صحت بخش فوائد پر تحقیق کرچکی ہیں۔ کٹاریا نے کہا کہ وہ لافٹر یوگا کو دُنیا بھر کے دیہاتوں میں پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ قبل ازیں 100 سے زیادہ شہروں میں اس یوگا کو پھیلانے میں انھیں کامیابی حاصل ہوچکی ہے۔ سنگاپور میں آج لافٹر یوگا فیر منعقد کرنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کٹاریا نے کہا کہ تحقیقی کام کے لئے سنگاپور میں ایک لافٹر یوگا یونیورسٹی اور اس کی ماہرین کی جانب سے تربیت کے لئے ایک یوگا مرکز کا قیام ممکن ہے۔