سنگاپور میں مہاتماگاندھی کو خراج عقیدت

سنگاپور ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سنگاپور کی ہندوستانی برادری نے آج مہاتما گاندھی کو اُن کی 147ویں یوم پیدائش تقریب میں بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ۔ کارگذار ہائی کمشنر برائے سنگاپور پرمیتا ترپاٹی اُن 500ہندوستانی اور غیر ہندوستانی قائدین میں شامل تھی ۔ نائب صدر اقوام متحدہ کی سنگاپور اسوسی ایشن لی کواؤنگ بون نے بین الاقوامی یوم عدم تشدد کے موقع پر سکریٹری جنرل اقوام متحدہ بانکی مون کا روانہ کردہ پیغام پڑھ کے سنایا جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن دنیا مہاتما گاندھی کو ان کی سچائی اور کمزوروں کے واحد ہتھیار عدم تشدد کیلئے انہیں خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔ سنگاپور کے دانشوروں کی تنظیم کے ڈائرکٹر پروفیسر سبرتا مشرا نے بھی مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔