سنگاپور میں ’’ملازمائیں برائے فروخت‘‘ کے اشتہار پر تنازعہ

سنگاپور ۔ 5 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور نے ایک امپلائمنٹ ایجنسی کو ایک ای ۔ کامرس نائٹ پر ’’انڈونیشیائی ہیلپرس برائے فروخت‘‘ کے عنوان سے شائع شدہ ایک اشتہار پر یہ سرزنش کی ہے۔ یاد رہیکہ سنگاپور ایک ایسا ملک ہے جہاں 250,000 گھریلو ملازمائیں ہیں جن کا تعلق انڈونیشیائ، فلپائن اور میانمار کے غریب خاندان سے ہے جو سنگاپور جیسے سٹی ؍ اسٹیٹ میں جسے ایک مالدار اسٹیٹ تصور کیا جاتا ہے، ملازمت کرنے اور اچھی زندگی جینے کی نیت سے یہاں آتی ہیں۔ کہا جاتا ہیکہ ملائشیا اور مشرق وسطیٰ کے ممالک میں گھریلو ملازماؤں کی جو درگت بنائی جاتی ہے، ان سے کہیں بہتر ماحول انہیں سنگاپور میں ملتا ہے۔ تاہم اشتہار کے ذریعہ ’’گھریلو ملازماؤں کو جانوروں کی طرح فروخت‘‘ کرنے کے پہلو نے کشیدگی پیدا کردی ہے۔ پوزرنیم ’’میڈ ڈاٹ ریکروٹمنٹ‘‘ کے عنوان سے شائع کئے گئے اشتہار کے ذریعہ انڈونیشیا سے متعدد ’’ہیلپرس‘‘ کی خدمات فراہم کرنے کا وعدہ کیا گیا ہے جبکہ بعض اشتہارات میں یہ بتایا گیا ہیکہ گھریلو ملازمائیں پہلے ہی ’’فروخت‘‘ ہوچکی ہیں۔ اس اشتہار سے انڈونیشیاء میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جہاں ’’مائگرنٹ کیر‘‘ نامی ایک این جی او نے اشتہارات دینے والی کمپنی کی مذمت کرتے ہوئے ویب سائیٹ سے اسے حذف کردیا۔