سنگاپور سے ایک ہندوستانی کا اخراج ، دوسرے کے شامی روابط کی تحقیقات

سنگاپور 23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور کے عہدیداروں نے ایک ہندوستانی نژاد شہری کو بنیاد پرستی کو فروغ دینے اور اپنے ساتھی کو خانہ جنگی سے متاثر شام کا سفر کرنے میں مدد دینے کے الزام میں ملک سے خارج کردیا۔ جبکہ دوسرے ہندوستانی نژاد شہری کے شام کے سفر کے بارے میں تحقیقات کا آغاز کردیا جو اُس نے مبینہ طور پر تشدد بھڑکانے کے ارادہ سے کیا تھا۔

وزارت داخلہ نے ہندوستانی نژاد سنگاپوری شہری کے ملک سے اخراج اور تحقیقات کے بعد گُل محمد مراکاچی مرائی کار پر خواجہ فخرالدین عثمان علی عمر 37 سال کو بنیاد پرست بنانے اور شام کے سفر میں انھیں مدد دینے کے الزام میں ملک سے خارج کردیا۔ 37 سالہ گُل سنگاپور کے مستقل ساکن تھے اور سسٹم کے تجزیہ کار کی حیثیت سے ملازم تھے۔ عہدیداروں کو ایک اور ہندوستانی نژاد شہری کے دورۂ شام کے بارے میں اطلاع دی گئی تھی۔ عہدیداروں کی اطلاع کے بموجب وزارت داخلہ نے اِس دورہ کی تفصیلات کے بارے میں کوئی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا اور صرف اتنا کہاکہ تحقیقات جاری ہیں۔ روزنامہ سنڈے ٹائمز کے بموجب ایک ہندوستانی نژاد سنگاپوری شہری 37 سالہ گُل کو ملک سے خارج کردیا گیا ہے۔