سنگاپورایئرلائنس طیارہ کی جوہوایئرپورٹ پر غلطی سے لینڈنگ

ممبئی 4دسمبر(سیاست ڈاٹ کام) آج یہاں صبح سویرے ایک بڑا فضائی حادثہ ٹل گیا جب سنگا پور ایئرلائنس کا طیارہ ایس کیو 422سنگاپورسے ممبئی آمد پر غلطی سے جوہو کے ساحل پر واقع ایک چھوٹے ہوائی اڈے پر اترگیا ،جس سے افراتفری مچ گئی۔طیارہ کو ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی ہوائی پٹی 9پر اترنے کا سگنل دے دیاگیا ،لیکن طیارہ ایک کلومیٹر کے فاصلہ پر واقع جوہوایئرپورٹ پر اتر گیا۔ایئرلائن کے ایک اعلامیہ کے مطابق اس بات کا احساس ہونے کے بعد طیارے کو محفوظ طریقے سے جوہو میں اتار لیا گیا ،جس کی وجہ سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا۔ایسے موقعہ پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے تمام پائلٹوں کو ایک ایڈوائزری جاری کی جاتی ہے ۔واضح رہے کہ ماضی بھی ایسے واقعات پیش آئے ہیں اور طیارے مین ایئرپورٹ کے بجائے جوہو فضائی پٹی پر لینڈ ہوگئے ،پہلے جاپان ایئرلائنس کا ایک طیارہ بوئنگ 707اور دوسرا مصرایئر لائنس کا طیارہ جوہو ایئرپورٹ پر اتارا گیااور یہ واقعات گزشتہ چار دہائیوں کے دوران پیش آئے ہیں۔