سنگاپور ۔ 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک معروف تجزیہ نگار و ماہر کا کہنا ہیکہ خطرناک دولت اسلامیہ سنگاپور اور امریکہ کو اپنا اگلا نشانہ بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ دولت اسلامیہ کی اس خطہ میں تائید کرنے والوں نے بھی یہ اشارہ دیا ہیکہ فلپائن، امریکہ اور سنگاپور پر حملے کئے جاسکتے ہیں۔ جسمندر سنگھ ایس راجارتنم اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایک تجزیہ نگار نے ایک رپورٹ مرتب کی ہے جس میں دولت اسلامیہ سے لاحق خطرات کا احاطہ کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلیاں ایک ایسے وقت آئی ہیں جب ملائشیا نے گذشتہ ایک سیل کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے دھماکو شیاء ضبط کی تھیں جو ملک کے دارالخلافہ پتراراجیا کو نشانہ بنانے کیلئے ذخیرہ کیا گیا تھا جبکہ سنگاپور کی وزارت برائے داخلی امور ایک 19 سالہ طالب علم کی گرفتاری کا اعلان بھی کیا تھا، جس نے شام جاکر دولت اسلامیہ میں شمولیت کا فیصلہ کیا تھا تاکہ یہاں حملے کئے جاسکیں۔