حیدرآباد /19 ستمبر ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ میں سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ اور اور اس کے تحت کی تمام خدمات میں آئندہ 6 ماہ تک تمام ہڑتالوں پر پابندی عائد کی ہے ۔ حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایک حکم نامہ کے مطابق سرکاری شعبہ کی کوئلہ کمپنی میں تمام خدمات کو آندھراپردیش برقراری لازمی خدمات قانون 1971 کے تحت لازمی خدمات قرار دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ حکم نامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’ اگر حکومت اس بات کو ضروری سمجھے اور اس پر مطمئین ہوجائے کہ مفاد عامہ کے تحت ہڑتال پر پابندی عائد کی جائے تو سنگارینی کالیریز لمیٹیڈ میں مزید 6 ماہ کی توسیع کرسکتی ہے ‘‘ ۔ چنانچہ حکومت نے اس ادارہ کی تمام خدمات میں 6 ماہ تک ہڑتالوں پر پابندی عائد کی ہے ۔ یہ احکام 11 ستمبر سے نافذالاثر رہیں گے ۔