حیدرآباد۔2فبروری( آئی این این) سنگارینی کالریز کمپنی لمٹیڈ میں ہمہ نوعیت کے غیر پیشہ وارانہ ، تکنیکی اور ایگزیکٹیو کیڈر میں تقریباً 5,500 امیدواروں کے تقررات کئے جائیں گے ۔صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر کمپنی این سریدھر نے تمام مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کا فیصلہ کیا ہے جب کہ مختلف وجوہات کی بناء یہ عمل ملتوی کیا جاتا رہا ۔ 2,164 جائیدادوں کے منجملہ 1,127 جائیدادوں کیلئے 10فبروری کو اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔ اسی طرح 771 جائیدادوں اور 266 جائیدادوں کیلئے علحدہ اعلامیہ جاری کیا جائے گا ۔امتحانات اپریل2015ء سے شروع ہوں گے اور جون 2015ء کے ختم تک یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا ۔ تقررات سے متعلق اعلامیہ کمپنی کی ویب سائیٹ www.scclmines.com پر بھی ملاحظہ کیا جاسکتاہے ۔