یونین انتخابات میں ٹی آر ایس تائیدی یونین کی کامیابی کی توقع
حیدرآباد ۔ 3۔ اکتوبر (سیاست نیوز) ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کے کویتا نے یقین ظاہر کیا کہ سنگارینی کالریز ورکرس یونین کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی تائیدی یونین بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی ۔ کویتا نے یونین کے انتخابات کے سلسلہ میں آج کتہ گوڑم ضلع کے یلندو ، مانگورو اور دیگر علاقوں میں انتخابی مہم میں حصہ لیتے ہوئے ورکرس سے خطاب کیا ۔ انہوں نے سنگارینی ورکرس سے ملاقات کرتے ہوئے مسائل کی سماعت کی اور بھروسہ دلایا کہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ نے ورکرس کی بھلائی کیلئے جو اعلانات کئے ہیں، ان پر عمل آوری کی جائے گی ۔ انہوں نے وراثتی ملازمت اسکیم کی بحالی کا تیقن دیا اور کہا کہ چیف منسٹر اس سلسلہ میں قانون میں ترمیم کیلئے ماہرین سے مشاورت کر رہے ہیں۔ انہوں نے سنگارینی کالریز کو خانگی شعبہ کے حوالے کرنے کی تردید کی اور کہا کہ حکومت اس ادارہ کو مزید مستحکم بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں ٹی آر ایس کی تائیدی یونین کے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کر رہی ہے۔ آل انڈیا ٹریڈ یونین کانگریس نے ملازمین کے مفادات کے خلاف کام کیا اور ٹی بی جی کے ایس نے ملازمین کے تحفظ کیلئے حکومت کے تعاون سے کئی اقدامات کئے ہیں۔ کویتا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں متحد ہوکر ٹی آر ایس یونین کو شکست دینے کی سازش کر رہی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وراثتی ملازمت اسکیم کے خلاف اپوزیشن کی تنظیموں نے عدالت میں مقدمات دائر کیا ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے سنگارینی ورکرس کے حق میں شروع کی گئی اسکیمات اور چیف منسٹر کے اعلانات کا حوالہ دیا اور کہا کہ حال ہی میں حکومت نے ورکرس کو پروفیشنل ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔ یلندو میں منعقدہ جلسہ عام سے ریاستی وزیر ٹی ناگیشور راؤ کے علاوہ محبوب آباد اور کھمم کے ارکان پارلیمنٹ سیتارام نائک ، ٹی سرینواس ریڈی ، ارکان کونسل پی راجیشور ریڈی ، لکشمی نارائنا اور دیگر قائدین نے خطاب کیا۔ کویتا نے تلنگانہ تحریک کے دوران سنگارینی ورکرس کی قربانیوں کا حوالہ دیا اور کہا کہ حکومت تلنگانہ تحریک کی تائید کرنے والے ورکرس کو فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوں نے ورکرس سے کہا کہ وہ اپوزیشن کے پروپگنڈہ کا شک