سنگارینی ملازمین کو 27 فیصد حصہ کی ادائیگی: چیف منسٹر

حیدرآباد 23 اگسٹ ( پی ٹی آئی ) حکومت تلنگانہ نے آج اعلان کیا کہ سنگارینی کالریز کمپنی لمیٹیڈ کے ملازمین کو کمپنی کے منافع میں 27 فیصد حصہ ادا کیا جائیگا ۔ یہ حصہ 2017-18 کیلئے ہوگا ۔ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راٰ نے نے کمپنی کے صدر نشین و مینیجنگ ڈائرکٹر کو ہدایت دی کہ وہ سابق میں ادا کئے گئے حصہ 25 فیصد میں اضافہ کرکے اسے 27 فیصد کردیں۔ چیف منسٹر کے دفتر سے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ انہوں نے کمپنی کے عہدیداروں میں کارکردگی سے متعلق ادائیگی جو گذشتہ آٹھ سال سے رکی ہوئی ہے اسے بھی فوری ادا کردیا جائے ۔ ملازمین یونین قائدین اور آفیسرس اسوسی ایشن کے نمائندوں نے آج چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی ۔ سنگارینی کالریز میں 56,000 ملازمین برسر کار ہیں اور کمپنی کو سال 2017-18 میں 1,212 کروڑ کا نفع حاصل ہوا ہے ۔