کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
بیجنگ ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) چین کے صدر شی جن پنگ نے سنکیانگ کی انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ مبینہ دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کرے۔ چینی صدر کا یہ حکم گزشتہ روز ارمچی کے ریلوے اسٹیشن پر بم دھماکے اور چاقوزنی کی وارداتوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ اِن وارداتوں میں تین افراد ہلاک اور 79 زخمی ہوئے تھے۔ شورش زدہ صوبہ سنکیانگ میں تازہ تشدد کے واقعات چینی صدر کے علاقائی دورے کے اختتام پر وقوع پذیر ہوئے۔ چینی نیوز ایجنسی شنہوا نے چہارشنبہ کے بم دھماکے اور چاقوزنی کی وارداتوں کو سنگین دہشت گردی قرار دیا ہے۔