حیدرآباد۔ 12؍جنوری (این ایس ایس)۔ سنکرانتی تہوار کے موقع پر آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن ‘ چیف منسٹر کرن کمار ریڈی‘ اپوزیشن لیڈر چندرابابونائیڈو ‘ وائی ایس آر کانگریس صدر جگن موہن ریڈی اور بی جے پی کے صدر جی کشن ریڈی نے اپنے الگ الگ پیغامات کے ذریعہ ریاست کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نرسمہن نے کہا کہ خدا سے دعا کرتا ہوں کہ یہ تہوار ریاست اور عوام کے لئے امن ‘ اخوت ‘ ترقی و خوشحالی لائے گا۔ کرن کمارریڈی نے کہا کہ یہ تہوار تلگو تہذیب و روایات کی علامت ہے۔ کسان برادری کا یہ تہوار امن و اخوت و محنت کا درس دیتا ہے۔ چندرابابونائیڈو نے کہا کہ اس تہوار کے موقع پر ہم سب دیہاتوں کی ترقی کے لئے وقف ہوجائیں۔ جگن موہن ریڈی نے کہا کہ یہ تہوار عوام بالخصوص کاشت کاروں کے لئے امن ترقی و خوشحالی کا پیغام دیتا ہے۔ کشن ریڈی نے کہا کہ عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار ک