سنٹرل گورنمنٹ اسکولس میں تقررات کے لیے سی ٹیٹ کا اعلان

8 جنوری ادخال درخواست کی آخری تاریخ ، 22 فروری کو ٹسٹ مقرر
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( راست ) : جناب سید ناظم الدین صدر امان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر اسوسی ایشن راہول کالونی ٹولی چوکی کے بموجب ڈائرکٹر SE & CTET نے سنٹرل ٹیچرس اہلیتی امتحان CTET.FEB-15 کا اعلامیہ جاری کردیا ہے اس ٹسٹ کو منعقد کرنے کی ذمہ داری سی بی ایس ای دہلی کو سونپی گئی ہے ۔ یہ امتحان سنٹرل گورنمنٹ ( KVS ، NVS وغیرہ ) اسکولس کے لیے قابل قبول ہوگا ۔ یہ ٹسٹ دو پرچوں پر مشتمل ہوگا ۔ پہلا پرچہ I پرائمری سطح کے لیے پہلی جماعت تا پانچویں جماعت کے ٹیچر زمرہ کے لیے ، دوسرا پرچہ II چھٹی جماعت تا آٹھویں جماعت کے اساتذہ کے زمرے کے امیدواروں کے لیے ہوگا ۔ اس ٹسٹ میں شرکت کرنے کے لیے تعلیمی قابلیت پہلے پرچہ کے لیے سینئیر سکنڈری کے ساتھ 50 فیصد نشانات کے علاوہ ایلمنٹری ایجوکیشن / اس کے مماثل ، اور دوسرے پرچہ کے لیے گریجویشن میں 50 فیصد نشانات کے علاوہ ایک سالہ بی ایڈ / اس کے مماثل ، کا پاس ہونا ضروری ہے ۔ او بی سی جنرل امیدوار کے لیے امتحانی فیس پرچہ I یا II کے لیے 600 روپئے جب کہ دونوں پرچوں میں شرکت کرنے والوں کیلئے 1000 روپئے رکھی گئی ہے ۔ اس ٹسٹ کی درخواست کو آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 8 جنوری ہوگی ۔ ٹسٹ 22 فروری کو منعقد ہوگا ۔ تلنگانہ میں امتحانی مرکز بھارتیہ ودیا بھون جوبلی ہلز حیدرآباد رہے گا ۔ تفصیلات ویب سائٹ ctet.nic.inپر دستیاب ہیں ۔۔