حیدرآباد /2 دسمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزارت اقلیتی امور نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے 20 رکنی سنٹرل وقف کونسل کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ مرکزی وزیر اقلیتی امور مسز نجمہ ہبۃ اللہ سنٹرل وقف کونسل کی صدر نشین ہوں گی، جب کہ تلنگانہ کی نمائندگی کرنے والے کانگریس کے رکن راجیہ سبھا ایم اے خان کو رکن نامزد کیا گیا ہے۔ دیگر ارکان میں مسرز محمد عرفان احمد، عباس علی بوہرا، رئیس خان پٹھان، محمد اکرام اللہ صدیقی، ڈاکٹر درخشا عندربی، محمد حامد، ڈاکٹر نظام الدین محسن، چودھری محبوب علی قیصر، رکن لوک سبھا مظفر حسین بیگ، رکن لوک سبھا محمد سلیم اشرفی، صدر نشین چھتیس گڑھ اسٹیٹ وقف بورڈ شوکت محمد خان، صدر نشین مدھیہ پردیش اسٹیٹ وقف بورڈ اے آئی سعید، صدر نشین گجرات اسٹیٹ وقف بورڈ ریٹائرڈ جسٹس محمد شمیم، ریٹائرڈ جسٹس برکت علی زید کے علاوہ دیگر اعلی عہدہ داروں کو بھی بحیثیت رکن نامزد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سنٹرل وقف کونسل کی میعاد تین سال ہوتی ہے۔