سنٹرل واٹر کمیشن کا پانی کا تجزیاتی پراجکٹ

حیدرآباد۔/2نومبر، ( سیاست نیوز) سنٹرل واٹر کمیشن کے چیرمین جی ایس جھا نے آج کہا کہ سنٹرل واٹر کمیشن نے واٹر اسسمنٹ پراجکٹ کو منظوری دے دی ہے۔ ایک سافٹ ویر کی تنصیب کے بعد یہ پراجکٹ منظور ہوا۔ پانی کا تجزیہ جاری ہے اور آئندہ سال یہ پورا ہوگا۔ گذشتہ مرتبہ پانی کا تجزیہ 1993 میں کیا گیا تھا جب سے اب تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا تھا۔ وہ یہاں اکریساٹ میں ماحولیات کی تبدیلی ، پانی، زراعت اور غذائی سلامتی پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔ یہ کانفرنس واٹر اینڈ لینڈ مینجمنٹ ٹریننگ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کی جانب سے منعقد کی گئی تھی۔
حیدرآباد یونیورسٹی کا عالمی یونیورسٹیوں میں شمار
حیدرآباد۔/2نومبر، ( آئی این این ) یونیورسٹی آف حیدرآباد کو امریکی نیوز  اینڈ ورلڈ رپورٹ نے ہندوستان کے اعلیٰ ترین عالمی یونیورسٹیوں میں شمار کیا ہے۔ بہترین عالمی یونیورسٹیوں کے ایڈیشن میں شامل کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یونیورسٹی آف حیدرآباد کو اس فہرست میں6واں مقام حاصل ہوا ہے۔ دنیا بھر  کی بہترین یونیورسٹیوں میں 1,262 کے نام شامل ہیں جو 65 ممالک میں پھیلی ہوئی ہیں۔