سنٹرل فار اکنامکس اینڈ سوشیل اسٹیڈیز کا آج ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 8 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : سنٹرل فار اکنامکس اینڈ سوشیل اسٹیڈیز ( سیس ) حیدرآباد کے زیر اہتمام 9 اگست کو صبح 10-30 بجے آڈیٹوریم سمینار ہال میں ریاست تلنگانہ میں دیہی لوکل باڈیز کا معاشی استحکام پر ورکشاپ منعقد ہوگا ۔ جس کا مقصد پی آر آئی کے موجودہ مالی موقف کا جائزہ لینا اور مستقبل میں مستحکم بنانا ہے ۔ چیرمین ٹی ایس ایف سی جی راجیشم گوڑ ، ممبر سکریٹری ، ٹی ایس ایف سی سریش چندا آئی اے ایس اور ڈاکٹر جی آر ریڈی مشیر حکومت محکمہ فینانس شرکت اور خطاب کریں گے جب کہ دیگر ریاستوں جیسے کرناٹک ، کیرالا ، تمل ناڈو ، کے علاوہ تلنگانہ ریاست گیر سطح سے وفود شرکت کریں گے ۔ ورکشاپ میں رورل لوکل باڈیز چیف ایگزیکٹیو آفیسر ، ڈسٹرکٹ پنچایت آفیسرس اور ایم پی ڈی اوز بھی شرکت کریں گے ۔۔