سنٹرل ریلوے ممبئی میں اپرنٹس کے لیے درخواستیں مطلوب

حیدرآباد ۔ 28 ۔ جون : (سیاست نیوز) : سنٹرل ریلوے ممبئی میں مختلف یونٹس ورک شاپس میں اپرنٹس تربیت کی فراہمی کے لیے 2573 اپرنٹس کی جائیدادوں پر بھرتیاں کی جارہی ہیں ۔ کلسٹرس کے مطابق مخلوعہ ممبئی 1799 ، بھوساول 421 ، پونے 152 ، ناگپور 107 اور شولاپور 94 ہیں ۔ قابلیت دسویں جماعت کم از کم 50 فیصد نمبرات سے کامیاب اور متعلقہ آئی ٹی آئی ٹریڈ میں کامیابی لازمی ہے اور امیدوار کی عمر یکم جولائی تک 15 تا 24 برس کے درمیان ہونا چاہئے ۔ انتخاب دسویں جماعت اور آئی ٹی آئی میں حاصل کرنے نمبرات کی بنیاد پر کیا جائے گا ۔ درخواست فیس 100 روپئے ہے ۔ درخواست آن لائن کرنے کی آخری تاریخ 25-7-2018 مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ rrccr.com ملاحظہ کریں ۔۔