مرد محرم کے انتخاب والی خواتین سے درخواستیں داخل کرنے کی خواہش : پروفیسر ایس اے شکور
حیدرآباد۔ 28 ۔ فبروری (سیاست نیوز) اگزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے بتایا کہ سنٹرل حج کمیٹی نے محرم زمرہ کے تحت 500 نشستیں مختص کی ہیں۔ اس زمرہ کے تحت ایسی خواتین درخواستیں داخل کرسکتی ہیں ، جن کے مرد محرم حج 2018 ء کیلئے منتخب ہوگئے اور وہ مقررہ مدت میں درخواست فارم داخل نہ کرسکے۔ اس زمرہ کے تحت درخواست داخل کرنے والوں کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئے کہ ان کی درخواست حج کمیٹی ، خانگی ٹور آپریٹر یا کسی اور ذریعہ سے داخل نہیں کی گئی۔ درخواست گزاروں کو مقررہ مدت میں درخواست داخل نہ کرنے کی وجوہات کے ساتھ انٹرنیشنل پاسپورٹ اور دیگر اسنادات کے ہمراہ 20 مارچ تک درخواست داخل کرنا ہوگا۔ خواہشمند خاتون عازمین تلنگانہ حج کمیٹی نے اپنی درخواستیں 20 مارچ تک داخل کرسکتی ہیں۔ مزید تفصیلات کیلئے حج کمیٹی کے فون نمبر 040-23298793 پر یا شخصی طور پر حج ہاؤز نامپلی ربط پیدا کرسکتے ہیں۔