سنندہ کیس : تھرور کو بیرونی سفر کرنے عدالت کی اجازت

نئی دہلی۔ یکم اگست (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کی عدالت نے آج کانگریس لیڈر ششی تھرور کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی حالانکہ وہ اپنی شرییک حیات سنندہ پشکر کی یہاں کی لگژری ہوٹل میں موت سے متعلق کیس میں ملزم ہیں، ایڈیشنل چیف میٹرو پولیٹن مجسٹریٹ سمر وشال نے ڈسمبر تک امریکہ، کینیڈا اور جرمنی کے بشمول پانچ ملکوں کو 8 دوروں کیلئے اجازت طلب کرتے ہوئے پیش کردہ درخواست کو مقبول کرلیا۔ عدالت نے تھرور پر کئی شرائط عائد کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ ریکارڈ میں ایسی کوئی بات شامل نہیں جس سے ظاہر ہوکر وہ قانون سے فراری اختیار کرسکتے ہیں۔