نئی دہلی 4 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سنندا پشکر کے فرزند شیو متن سے ان کے قتل کیس کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔ پولیس کمشنر بی ایس ہسی نے یہاں کہاکہ مینن کو جو ہندوستان کے باہر ہیں، طلب کیا گیا ہے۔ وہ دارالحکومت دہلی پہونچ رہے ہیں۔ انھیں (مینن) کو سمن جاری کیا گیا تھا اور وہ نئی دہلی پہونچ چکے ہیں تو ہماری تحقیقاتی کوششوں میں مدد کرے گی۔ پولیس کمشنر نے کہاکہ ہسی ہندوستان کے باہر تھے اس لئے ان سے پوچھ گچھ نہیں کی جاسکتی تھی۔ سنندا پشکر قتل کیس کی تحقیقات کرنے والی پولیس ٹیم نے اب تک اس کیس میں 13 افراد کو گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس نے کانگریس ایم پی ششی تھرور، ان کے عملہ کے ارکان اور قریبی دوستوں سے اب تک اس کیس کے سلسلہ میں پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ سابق سماج وادی پارٹی لیڈر امر سنگھ اور سینئر جرنلسٹ نلینی سنگھ سے بھی پولیس نے پوچھ گچھ ہے۔ 52 سالہ سنندا پشکر 17 جنوری 2014 ء کو جنوبی دہلی کی ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے کمرہ میں مردہ پائی گئی تھیں۔