سنندا پشکر کیس میں ڈاکٹرس کے دعوؤں کو ایمس نے مسترد کردیا

نئی دہلی 2 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سابق مرکزی وزیر ششی تھرور کی اہلیہ سنندا پشکر کے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دھاندلی کرنے سے متعلق ایمس فارنسک میڈیسن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کے دباؤ کیلئے پیدا شدہ متنازعہ دعوے کو دواخانہ کی جانب سے مسترد کردیا گیا۔ اس پُراسرار موت واقعہ نے ایک نیا رُخ اختیار کرلیا ہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کرنے والی تین رکنی ٹیم کے سربراہ سدھیر گپتا کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے ایمس نے کہاکہ ان کا یہ دعویٰ سراسر غلط ہے۔ اِسی دوران دہلی پولیس نے کہاکہ ایمس کے فارنسک ڈاکٹر کے الزامات کے پیش نظر سنندا پشکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی ضرورت پڑے دوبارہ جانچ کرائی جائے گی۔ دہلی پولیس کمشنر بی ایس بسی نے کہاکہ اِس کیس میں جو کچھ ہوا ہے اِس بارے میں ، میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ اگر ـضرورت پڑے تو ہم ڈاکٹر گپتا سے پوچھ گچھ کریں گے۔ سابق مرکزی وزیر ششی تھرور نے میڈیا کے ان سورموں کا جواب دینے سے انکار کردیا جہاں ان کی آنجہانی بیوی سنندا پشکر کے پوسٹ مارٹم کی رپورٹ سے متعلق ان پر کچھ الزامات عائد کئے گئے تھے ۔