سنندا پشکر مقدمہ، امر سنگھ سے تفتیش، 4 فروری کو سماعت

نئی دہلی ۔ 28 ۔ جنوری (سیاست ڈاٹ کام) سیاستداں امر سنگھ سے آج تقریباً دو گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی۔ سنندہ پشکر مقدمہ کی تحقیقات کرنے والی دہلی پولیس کی خصوصی ٹیم نے ان کے حالیہ دعویٰ کے بعد کہ انہوں نے سنندا کی موت سے چند دن قبل آئی پی ایل تنازعہ پر ان سے بات چیت کی تھی ، پوچھ تاچھ کی گئی۔ دریں اثناء دہلی ہائیکورٹ نے مقدمہ کی سماعت 4 فروری کو مقرر کی ہے۔