نئی دہلی ۔ 26 اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) دہلی ہائیکورٹ نے آج بی جے پی لیڈر سبرامنیم سوامی کی وہ عرضی خارج کردی جس کے ذریعہ انہوں نے کانگریس ایم پی ششی تھرور کی شریک حیات سنندا پشکر کی موت کی عدالت کی نگرانی میں ایس آئی ٹی تحقیقات کرانے کی استدعا کی تھی ۔ عدالت نے ان کی پی آئی ایل کو سیاسی مفاد کے مقدمہ کی عین مثال قرار دیا ۔ جسٹس ایس مرلیدھر اور جسٹس آئی ایس مہتا کی بنچ نے کہا کہ سوامی کی داخل کردہ عرضی کو مفاد عامہ کی درخواست کے طور پر قبول نہیں کیا جاسکتا ۔