سنسنی خیز مقابلہ میں نیوزی لینڈ 6 رن سے فاتح

آکلینڈ۔30 جنوری (سیاست ڈاٹ کام )  نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ونڈے میں آل راونڈر مارکس اسٹونس کے شاندار آل راؤنڈ مظاہرہ کے بعد سنسنی لمحات میں خود کو قابو میں رکھتے ہوئے 6 رنز کی کامیابی حاصل کی ۔ کیونکہ 287 رنز کے تعاقب میں مارکس نے ناقابل تسخیر 146 رنز اسکور کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو کامیابی قریب کر دیا ۔ مارکس نے بولنگ میں بھی شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے دوسرے ہی ونڈے میں 49 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے کا متاثر کن مظاہرہ کیا ۔ مارکس بیاٹنگ کے لئے جس وقت وکٹ پر پہنچے اس وقت 5/54 کی نازک صورتحال سے آسٹریلیائی ٹیم پریشان تھی۔ 146 رنز کی اننگز کے ذریعہ مارکس نے 7 ویں نمبر پر آسٹریلیا کے ریکاڈ مظاہرہ کیا ہے جس میں 11 چھکے اور 9 چوکے شامل ہیں ۔ ان کے ساتھ ہیزل ووڈنے دسویں وکٹ کے لئے 54 رنز کی پارٹنرشپ نبھاتے ہوئے ٹیم کی کامیابی امیدوں کو برقرار رکھا ۔ اس پارٹنرشپ میں سب سے اہم بات یہ رہی کہ ہیزل ووڈ نے ایک بھی گیند کا سامنا نہیں کیا تاہم وہ رن آوٹ ہوئے جس کے بعد آسٹریلیا کو ایک قریبی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ قبل ازیں نیوزی لینڈ نے مارٹن گپٹل (61) اور نیل اوبروم (73) کی نصف سنچریوں کے بدولت 9 وکٹس کے نقصان پر 286 رنز اسکور کئے ۔ مارکس نے 49 رنزس کے عوض 3 اور کمنس نے 66 رنز کے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ مارکس کو میان آف دی میچ قرار دیا گیا ۔