کراچی ۔ 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)پاکستان کے جنوبی صوبہ سندھ کے پولیس سربراہ نے ایک مقدس کتاب کی مبینہ بے حرمتی کے بعد پیدا شدہ کشیدگی کے پیش نظر ہندو اقلیتی طبقہ کے محلہ جات میں سیکوریٹی انتظامات کو مزید سخت ترین بنادینے کا حکم دیا ہے۔ لاڑکانہ شہر میں ایک ہندو مندر اور دھرمشالہ کو ہفتہ کی شب جنونی ہجوم نے نذرآتش کردیا تھا۔ مقدس کی مبینہ بے حرمتی کے واقعہ پر تشدد کے سبب رنگوںکا تہوا ر ہولی بری طرح متاثر ہوا ہے اور حکام کو اس علاقہ میں کرفیو نافذ کرنا پڑا ہے۔